میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائیکورٹ کا بلاول بھٹو کوسکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا بلاول بھٹو کوسکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کوسکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت دورکنی بنچ نے کی ، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کریم خان آغاکی سربراہی میں دورکنی بینچ نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو بلاول بھٹو زرداری کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرنے کا حکم دیاہے ۔ عدالت نے بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی سکیورٹی گارڈ اور کالے شیشے والی گاڑی کے استعمال کی بھی اجازت دے دی ہے ۔ جبکہ عدالت نے بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے بلاول بھٹو کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے دوران سماعت مئوقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت سیاسی رہنمائوںکو سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالہ سے کوئی جامع پالیسی مرتب نہیں کرسکی۔ عدالت نے ریمارکس د یئے کہ ہماری نظر میں بلاول بھٹو کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنا بہت ضروری ہے ،رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ اس لیے ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں