میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتساب عدالت سکھر کے باہر کریکر حملہ، خوف وہراس پھیل گیا

احتساب عدالت سکھر کے باہر کریکر حملہ، خوف وہراس پھیل گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

سکھر (بیورو رپورٹ) ایئرپورٹ روڈ پر واقع احتساب عدالت کے باہر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر دھماکہ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، دھماکے کی آواز سنتے ہی عدالت کے اندر اور اطراف میں رہنے والے افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر احتساب عدالت کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بم ڈسپوژل اسکواڈ نے ڈی ایس پی محمد طاہر اعوان کی قیادت میں پہنچ کر عمارت کی مکمل تلاشی لی اور اسے محفوظ و کلیئر قرار دے دیا ۔اس سلسلے میں بم ڈسپوژل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ یہ کریکر دھماکے سے بھی انتہائی کم درجے کا پٹاخہ تھا، جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا، تاہم نہ تو عمارت کو اور نہ ہی کسی انسان کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے میڈیا کے رابطے پر بتایا کہ احتساب عدالت کی پہلی منزل پر جج امیر علی مہیسر کی رہائش گاہ ہے اور اس واقعے کے وقت جج اپنی فیملی کے ہمراہ عمارت میں موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں