میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات، میئرکراچی،سندھ کے چیئرمین کو مالی اختیارات تفویض

محکمہ بلدیات، میئرکراچی،سندھ کے چیئرمین کو مالی اختیارات تفویض

ویب ڈیسک
منگل, ۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات کے دودن بعد محکمہ بلدیات نے میئرکراچی سمیت سندھ کے چیئرمین کو مالی اختیارات دے دیے ۔ فنڈز کے چیک میئر اور چیئرمین کے دستخط سے جاری ہونگے ۔ جبکہ یونین کاونسلز کے او زیڈ ٹی فنڈز روکنے کے احکامات جاری۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری منظور علی شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے کراچی، حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص کے میئرز سمیت صوبے کے اضلاع کے چیئرمینز کو مالی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جاری کیے گے نوٹیفکیشن میں تحریر ہے کہ سندھ کے میئرز اور میونسپل چیئرمینز کو انتظامی اور مالی اختیارات دیے جا رہے ہیں۔ فنڈز جاری کرنے کے لے بینک اکاؤنٹ کے چیک پر میئر۔ چیئرمین یا کاونسل کے چیف ایگزیکٹو کے دستخط ہونگے ۔جاری کیے گے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ دوسری جانب محکمہ بلدیات سندھ نے ایک اور نوٹیفکیشن جاری کر کے سندھ بھر کی یونین کاونسلز اور یونین کمیٹیز کے او زیڈ ٹی فنڈز روکنے کا حکم دیا ہے۔ اب محکمہ بلدیات سندھ یونین کمیٹیز اور یونین کاونسلز کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق اعداد و شمار اکٹھاکر رہا ہے جس کے باعث او زیڈ ٹی فنڈز روکے گئے ہیں۔ یونین کمیٹیز اور یونین کاونسلز کو ہر ماہ محکمہ بلدیات سندھ سے جاری ہونے والے فنڈز کو او زیڈ ٹی کہا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے 2 دن پہلے پی پی میئرز اور چیئرمینز نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز منجمدکرنے کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیر سندھ کے سامنے اٹھایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں