میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عباسی شہیداسپتال کی گائنی او پی ڈی ڈاکٹروں کے لیے سونے کی کان

عباسی شہیداسپتال کی گائنی او پی ڈی ڈاکٹروں کے لیے سونے کی کان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:حافظ محمد قیصر)عباسی شہیداسپتال کی گائنی او پی ڈی ڈاکٹروں کے لئے سونے کی کانبن گیا جہاں پرروزانہ سینکڑوں مریضہ خواتین سے خواتین ڈاکٹرز اپنی من پسندلیبارٹریز سے ہزاروں روپے کے ٹیسٹ اورہزاروں روپے کے الٹراسائونڈ کراتی ہیں اورمتعدد خواتین ڈاکٹرزتو کئی کئی بار ٹیسٹ کراتی ہیں جس کی وجہ سے اسپتال میں آنے والی غریب خواتین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک 27 سالہ خاتون ماہ نورسے او پی ڈی میں موجود ڈاکٹرسائرہ بانونے اپنی من پسند لیبارٹری سے ایکسرے اور الٹراسائونڈ کرایا جوکہ 7 ہزار470 روپے میں ہوئے جس کی رپورٹ ڈاکٹر سائرہ بانو کو دکھائی گئی توانہوں نے کہاکہ تینوں الٹراسائونڈ کی رپورٹ اور کچھ خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ ٹھیک نہیں آئی دوبارہ ہوں گی جس پرخاتون مریضہ کے شوہر نیاز علی آگ بگولہ ہوگئے اور ڈاکٹر سائرہ بانو کے ساتھ تلخ کلامی کرکے عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرنسیم کو شکایت کی درخواست جمع کرادی جس پر ایم ایس نے ڈی ایم ایس ڈاکٹرحنا کو انکوائری کرنے کا حکم دیاجس کے بعد ڈاکٹر حنا نے گائنی او پی ڈی کی ڈاکٹرسائرہ بانو اور متاثرہ خاتون ماہ نوراور ان کے شوہر نیاز علی کو بلایا اور ان کے بیان ریکارڈ کئے اس دوران ڈاکٹر سائرہ بانونے بتایاکہ عباسی شہید اسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہوتے جس پر وہ اپنے استاد اور کلاس فیلو کی لیب سے ٹیسٹ کرانے کاکہتی ہیں جس پر متاثرہ خاتون کے شوہر نے کہاکہ ڈاکٹر سائرہ بانو نے ایڈریس دے کر بتایاتھاکہ اسی لیب سے تمام ٹیسٹ کرانا ورنہ ہم نہیں مانیں گے اورہم سمیت متعدد خواتین سے بھی اسی طرح ٹیسٹ کرائے گئے اور پھر انکو دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا کہاتھا جس پر انکوائری کرنے والی ڈاکٹرحنا نے ڈاکٹرسائرہ کو مخصوص لیب بھیجنے سے منع کیا اور کہاکہ مریضوں کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جہاں سے چاہیں ٹیسٹ کرائیں جس پر ڈاکٹرسائرہ بانونے ڈاکٹرحناپر شدید غصہ کیا،گالیاں دیں ،گلاس اٹھاکر ماراجس پر ڈاکٹرحنا محفوظ رہیں اس دوران وہاں پر موجود متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے آنکھوں دیکھے حال کی تفصیلات بھی لکھیں کہ ڈاکٹر سائرہ بانو نے ان کے سامنے ڈاکٹر حنا پر ہاتھ اٹھایا اور گالیاں بھی دیں اس موقع پر دیگر خواتین نے بھی ڈاکٹرسائرہ بانوسمیت دیگر او پی ڈی میں موجود ڈاکٹروں کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے اور ان سے کرائے جانے والی ہر ماہ ہزاروں روپے کے ٹیسٹ کی تفصیلات ریکارڈ کرائیں اس حوالے سے ڈی ایم ایس ڈاکٹرحنا اور ڈاکٹرسائرہ بانو سے موقف لینے کی کوشش کی لیکن دونوں سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا مزید اس حوالے سے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نسیم سے رابطہ کیا تو ان سے بھی رابطہ ممکن نہ ہوسکا جبکہ ایک اورذمہ دار افسر سے رابطہ کیاتو انہوں نے بتایاکہ مریضوں سے نجی من پسند لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کے معاملے پر انکوائری چل رہی ہے جبکہ ڈاکٹرسائرہ بانو کی جانب سے ڈی ایم ایس ڈاکٹر حنا پر حملہ کرنے کے حوالے سے بھی شفاف انکوائری کی جارہی ہے انہوں نے مزید نمائندہ جرات کو بتایاکہ ویڈیو میں دیکھا گیاہے کہ ڈاکٹر سائرہ بانونے ڈاکٹرحنا کو گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیں اور ساتھ میں چوری سینہ زوری دیکھاتے ہوئے ڈاکٹرحنا کو لیگل نوٹس بھی بھیج دیاہے جس پر اسپتال کی انتظامیہ بھی ڈاکٹرسائرہ بانو کے اس اقدام پر ناراض ہے کیونکہ ایک سرکاری ملازم اپنے افسر کو بتائے لیکن ڈاکٹر سائرہ بانو نے افسر کو بتائے بغیر قانونی چارہ جوئی کی ہے جس پر ان کے خلاف بھی ایکشن ہوسکتاہیانہوں نے بتایاکہ ویڈیو کے مطابق ڈاکٹر سائرہ نے ڈی ایم ایس ڈاکٹرحنا پر حملہ کیاہے اوراپنے آپ کو بے قصورثابت کرنے کے لئے الٹاالزام ڈاکٹرحنا پرعائد کردیاپھر بھی شفاف انکوائری چل رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں