میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضل الرحمان نے مال لے کر 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا، گنڈاپور کا مولاناپرالزام

فضل الرحمان نے مال لے کر 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا، گنڈاپور کا مولاناپرالزام

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مسائل کو خود حل کرناہے، میرے پاس اختیار نہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
کالا باغ سمیت سارے ڈیم بننے چاہئیں،سندھ اور اے این پی کو تحفظات ہیں توبات کریں،میڈیا سے گفتگو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے مال لے کر 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو عمران خان نے خود حل کرنا ہے، اس حوالے میرے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے اپنی جماعت پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر اعتبار نہ کریں لیکن پارٹی نے درخواست کی کہ آپ خاموشی اختیار کر لیں، جماعت کے اصرار پر مولانا فضل الرحمان کو میں نے خوش آمدید کہا تھا۔ کالا باغ سمیت سارے کے سارے ڈیم بننے چاہئیں۔ اگر سندھ سمجھتا ہے حقوق متاثر ہو رہے ہیں تو بیٹھ کر بات کریں۔ اے این پی کو تحفظات ہیں وہ بھی بات کریں، یہ کہنا کہ ڈیم ہماری لاش پر بنے گا یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔ صوبے میںکالا باغ ڈیم اس ملک کیلیے ضروری ہے مگر سیاست کی نذر ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں