میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین ،امریکہ کے درمیان 2034 ء میں جنگ کا انکشاف

چین ،امریکہ کے درمیان 2034 ء میں جنگ کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

2034 میں چین اور امریکہ کے درمیان جنگ چھڑ جائے گی جس کی ابتدا تائیوان کے نزدیک بحری جنگ سے ہوگی اور اس جنگ میں ایران اور روس اس کے خاموش اتحاد ی ہونگے۔یہ بات کتاب 2034 میں کہی گئی ہے جو حال ہی میں ریٹائرڈ ایڈمرل جیمز اسٹا وری ڈس اور سابق میرین اور انٹیلی جنس ایلیئٹ ایکرمان نے لکھی ہے۔اس کا پس منظر بتاتے ہوئے مصنفین نے لکھا ہے کہ ایران اور چین نے25 سالہ تعاون معاہدہ کیا ہے۔ولاڈی میر پوٹین نے یوکرین کی سر حد پر فوجی دستے بھیجے اور امریکہ کو خبردار کیا کہ جو بھی روس کیلئے خطرہ بنے گا،اسے طویل عرصے تک پشیمانی کا سامنا کرے گا۔چین کے لڑاکا جیٹ طیارے تائوان کے پاس سے گزرتے ہیں۔ چین کے امور خارجہ کے اعلی پالیسی ساز نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ اس بات کا اہل نہیں کہ وہ چین سے بالاتر ہو کے بات کرے۔جنگ عظیم دوم کے بعد سے امریکہ کو بالادستی حاصل ہے۔ چین ،روس اور ایران اس بالادستی کو چیلنج کر رہے ہیں بہت سے تجزیہ نگار حیران ہیں کہ آیا امریکہ کے پاس نئے جیو پولیٹیکل جنگ کیلئے طاقت ، حلیف اور وسائل موجود ہیں ؟ امریکہ قوم پرست روس اور ایران کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کر سکتا ہے لیکن چین کی بات دوسری ہے۔ چین اب فوج، ٹیکنو لاجیکل اور اقتصادی میدان میں برابر کا حریف ہے سوائے ایک اہم شعبے میں۔ وہ ہے سب سے زیادہ ترقی یافتہ مائکرو پروسیسرز اور لاجک اینڈ میموری چپس کی ڈیزائننگ اور تیاری ۔ دوسرے لفظوں میں مصںنوعی ذہانت،مشین لرنننگ،ہاء پرفارمینس کموٹنگ، الیکٹرک گاڑیاں، ٹیلی مواصلات یعنی مکمل ڈیجیٹل معیشت میں چین پیچھے ہے۔ چین نے بڑے پیمانے پر مربوط مائکرو چپس صنعت میں ترقی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ تاہم اس کے نزدیک ہی تائیوان میں دنیا کی سب سے بڑی تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی موجود ہے۔ امریکہ اس پوزیشن میں ہے کہ وہ تائیوان کمپنی کو چینی کمپنیوں کیلئے ترقی یافتہ چپس بنانا محدود کردے۔اس ترقی یافتہ پوزیشن کو حاصل کرنے میں چین کو ایک عشرے سے زیادہ عرصہ لگے گا۔یہی وجہ ہے کہ چین چاہتا ہے کہ تائیوان چینی فوجی صنعتوں کی جیب میں رہے کیونکہ اس ڈیجیٹائزنگ دنیا میں جو بہترین چپ میکر کو کنٹرول کرے گا، وہ بہت سی چیزوں کو کنٹرول کریگا۔جب چین تیکنیکی برتری حاصل کر لے گا تو وہ بحرالکاہل میں امریکی بیڑے پر کامیاب حیران کن حملہ کر سکے گا۔ پہلا کام جو چین کرے گا وہ ہے تائیوان پر قبضہ کرنا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں