میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلیاں بھارت کیخلاف نعرے

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلیاں بھارت کیخلاف نعرے

ویب ڈیسک
هفته, ۶ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

مقبوضہ وادی میں بھارتی جبروستم سہنے والے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں کے شرکا نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔ریلیوں میں سارا پاکستان یک زبان، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے اور عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرقیادت اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے پارلیمنٹ ہائوس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے کشمیریوں کی حمایت اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔اس موقع پر وزیر خارجہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی جبر کے آگے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام عزم وہمت سے بھارتی جبر کا سامنا کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہمیں اورکشمیریوں کوکامیابی ملیگی، آج عالمی سطح پرمسئلہ کشمیر کا نوٹس لیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے واک میں شرکت کی،واک پیپلز سیکریٹریٹ سے مراز قائد وی آئی پی گیٹ تک جاری رہی۔انہوں نے ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت کشمیریوں پر بدترین ظلم کر رہا ہے،مسئلہ کشمیر پورے خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ گورنر ہاؤس تک نکالی گئی ریلی کی قیادت وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کی۔ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔مقبوضہ کشمیرکے باسیوں نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور پاکستانی پرچم گھروں اور گلیوں میں لگا دیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں