میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پورنوگرافی کیس؛ شلپا شیٹھی کو کروڑوں کا نقصان

پورنوگرافی کیس؛ شلپا شیٹھی کو کروڑوں کا نقصان

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

راج کندرا پورنوگرافی کیس کی وجہ سے اداکارہ شلپا شیٹھی کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑگیا۔مشہور و معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ اس کیس میں ممبئی پولیس اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی کئی بار پوچھ گچھ کرچکی ہے تاہم اس سارے معاملے میں شلپا شیٹھی نہ صرف پریشان ہیں بلکہ انہیں اب مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق جب کرائم برانچ نے راج کندرا کے گھر چھاپہ مارا تو اس وقت شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور اپنا ا?پا کھو بیٹھی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے شوہر پر چلاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں