میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ کپ؛ مسلسل چار شکستوں کے بعد پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف فتح

ورلڈ کپ؛ مسلسل چار شکستوں کے بعد پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف فتح

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی سی سی ورلڈ کپ میں مسلسل چار شکستوں کے بعد بالآخر پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 32.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا جبکہ افغانستان چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر چلا گیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے کیا۔ دونوں نے ٹیم کو 128 رنز کی اوپننگ شراکت فراہم کی۔عبداللہ شفیق 68 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے کپتان بابراعظم صرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔169 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 81 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 26 اور افتخار احمد 17 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے اور میچ کو اختتام تک پہنچایا۔بنگلادیش کی طرف سے تینوں وکٹیں مہدی حسن میراز نے حاصل کیں۔بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 اوورز میں 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، تنزید حسن صفر، نجم الحسن شنتو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں لٹن داس اور محمود اللہ ریاض کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لٹن 45 جبکہ محمود اللہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مشفق الرحیم 5، کپتان شکیب الحسن 43، توحید ہردوئے 7، مہدی حسن میراز 25، تسکین احمد 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور محمد وسیم جونئیر نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں