میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روسی خلائی ایجنسی کا ناسا سے تعاون معطل کرنے کا اعلان

روسی خلائی ایجنسی کا ناسا سے تعاون معطل کرنے کا اعلان

جرات ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ ڈمتری روگوزین نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اپنا تعاون معطل کر رہا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق روگوزین نے کہا کہ روس ناسا، یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے)اور کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے)کے ساتھ اپنی شراکت کو بھی معطل کردے گا۔روسی زبان میں لکھے گئے ٹویٹس میں روگوزین نے کہاکہ عالمی خلائی اسٹیشن اور دیگر مشترکہ منصوبوں میں ہمارے اور شراکت داروں کے درمیان تعلقات کی بحالی غیر قانونی پابندیوں کے مکمل اور غیر مشروط طریقے سے ہٹانے جانے سے ہی ممکن ہے۔روگوزین نے مزید کہا کہ ہم نے ناسا، ای ایس اے اور سی ایس اے کو ایک خط بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ روسی راکٹ اور خلائی صنعت میں متعدد کاروباری اداروں کے خلاف پابندیاں ختم کردیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں