میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماہ نور بلوچ نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتا دی

ماہ نور بلوچ نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

 


پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں 60 سال کے بوڑھے مرد کو بھی لڑکے کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔حال ہی میں ماہ نور بلوچ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں اْنہوں نے پاکستان شوبز کے مسائل پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے کئی دِنوں سے اسکرین سے دوری اختیار کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں صرف عاشقانہ کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور ہیرو کی عمر 55 سال ہونے کے باوجود بھی اسے بوڑھا نہیں دکھایا جاتا۔ماہ نور نے پاکستان شوبز سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں 60 سال کے بوڑھے مرد کو بھی لڑکے کے طور پر دکھا کر اسے کم عمر لڑکی سے عشق کرتے دکھایا جاتا ہے جو کہ بہت ہی بری اور غلط بات ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں