وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی کی تاریخ تبدیل، 9 فروری کو ہو گی
شیئر کریں
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے 7 فروری کو بلائی گئی اے پی سی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، اب کل جماعتی کانفرنس 9 فروری کو ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 7 فروری کو بلائی گئی تھی، لیکن وزیراعظم کی مصروفیت کی وجہ سے اب یہ کانفرنس 7 کے بجائے جمعرات 9 فروری کو ہوگی، اور اس کے انعقاد کے لیے وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس دونوں مقامات کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں مصروف ہیں اور تحریک انصاف کو بھی اے پی سی میں باضابطہ مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے اور اس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی اور اعلامیہ تیار کیا جائے گا۔