میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روپے کی بے قدری جاری ،ڈالر 271 روپے کا ہوگیا

روپے کی بے قدری جاری ،ڈالر 271 روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

روپے کی تاریخی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر 271 روپے کا ہوگیا،روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد سونے اور چاندی کے دام بھی نئی تاریخی سطح پر جاپہنچے ،ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 32.93 روپے جب کہ اوپن بینک میں 35 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے،رواں ہفتے حکومت نے ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے کا فیصلہ کی، اس کے ساتھ ہی روپے کی تاریخی بے قدری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ہفتے (28 جنوری 2023) کو بینکوں میں ڈالر کی لین دین تو نہیں ہوئی لیک اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ہفتے کے روز ڈالر 271 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 32 روپے 93 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 35 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے،ادھرروپے کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد سونے اور چاندی کے دام بھی نئی تاریخی سطح پر جاپہنچے ،بین الاقوامی مارکیٹ مین سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈالر کمی کے بعد 1928 ڈالر فی اونس ہوگئے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوجود گزشتہ کئی روز کی طرح ہفتے کے روز بھی پاکستان میں سونے کے دام نئی ریکارڈ سطح پر جاپہنچے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا ایک ہی روز میں 6500 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح 10 سونے کے دام 5574 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگئے۔سونے کی طرح صرافہ بازاروں میں چاندی کے دام بھی 100 فی تولہ اور 85 روپے 75 پیسے فی 10 گرام بڑھ کر بالترتیب 2300 روپے اور 1886 روپے 14 پیسے ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں