میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن تعمیراتی مافیا کے نرغے میں، کھلی خلاف ورزیاں

سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن تعمیراتی مافیا کے نرغے میں، کھلی خلاف ورزیاں

جرات ڈیسک
منگل, ۷ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈائریکٹر الطاف کھوکھر کی چشم پوشی، خلافِ ضابطہ تعمیرات بلاخوف جاری، شہریوں میں تشویش
عزیز آباد نمبر 8، پلاٹ نمبر R-401اور R-295پر منظور شدہ نقشوں کے برعکس تعمیرات

گلبرگ ٹاؤن میں مبینہ طور پر تعمیراتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر الطاف کھوکھر کی مبینہ چشم پوشی کے باعث تعمیراتی مافیا بے خوف ہو کر غیرقانونی تعمیرات میں مصروف ہے اور سرکاری ضابطوں کی مسلسل دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

سروے پر موجود جرأت ٹیم سے بات کرنے والے شہریوں کے مطابق عزیز آباد نمبر 8 کے پلاٹ نمبر R-401 اور R-295 پر منظور شدہ نقشوں کے برعکس تعمیراتی کام جاری ہے، جس سے نہ صرف عمارتوں کی قانونی حیثیت مشکوک ہو گئی ہے بلکہ آس پاس کی آبادی کی جان و مال کو بھی خطرات لاحق ہیں۔علاقہ مکینوں نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ تعمیرات کی فوری جانچ کرائی جائے،ذمہ دار افسران اور تعمیراتی مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرایا جائے تاکہ شہریوں کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔
نمائندہ جرات


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں