میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹاک ہوم میں دریدہ دہنی، سویڈن نیٹو رکنیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کی توقع نہ کرے، ایردوآن

اسٹاک ہوم میں دریدہ دہنی، سویڈن نیٹو رکنیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کی توقع نہ کرے، ایردوآن

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے خبردار کیا ہے کہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر ہونے والے شرانگیز احتجاج کے بعد سویڈن کومعاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کی رکنیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اسٹاک ہوم میں ہمارے سفارت خانے کے سامنے اس طرح کی توہین کی اجازت دیتے ہیں وہ نیٹو کی رکنیت کے لیے ہماری حمایت کی توقع نہیں کر سکتے۔ ان کا اشارہ ترک سفارت خانے کے باہر قرآن مجید کی انتہائی بے توقیری کی طرف تھا۔ ترک صدر نے کہا کہ اگر آپ دہشت گرد تنظیموں کے ارکان اور اسلام کے دشمنوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی حفاظت کرتے ہیں تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے ممالک کی سلامتی کے لیے ان کی حمایت حاصل کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں