میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کڑاکے کی سردی کاامکان، درجہ حرارت 5 ڈگری تک گر سکتا ہے

کراچی میں کڑاکے کی سردی کاامکان، درجہ حرارت 5 ڈگری تک گر سکتا ہے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد میں جمعرات سے منگل تک شدید سردی پڑھنے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق 12 جنوری (جمعرات)سے 17 جنوری کے دوران سردی کی نئی لہر کراچی سمیت سندھ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، کراچی میں سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، ٹھٹھ میں بھی کم سے کم پارہ 5 سے 7 ڈگری رہنے کی توقع ہے جبکہ لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ، جیکب آباد، جامشورو، دادو، تھرپارکرمیں کم سے کم 2 سے 4ڈگری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بے نظیرآباد،نوشہروفیروز،خیرپور، سکھر، گھوٹکی، سانگھڑمیں کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے عوام کو سردی کی لہرکے دوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہرکا کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں مذید ایک ڈگری اضافے سے 13.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع صاف جبکہ رات میں خنک رہنے کاامکان ہے،صبح کے وقت دھند چھانے جبکہ معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں