میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
سفاک شخص کی بیوی ، تین بیٹیوں کوذبح کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش

سفاک شخص کی بیوی ، تین بیٹیوں کوذبح کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین اور بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعات میں 2 بچوں سمیت 4 خواتین کو قتل کردیا گیا جب کہ ایک مرد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کا خاندان اس علاقے میں پہلی منزل پر کرائے پر مقیم تھا، گھر سے دو بڑی خواتین جب کہ دو بچیوں کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔جاں بحق افراد کی شناخت فاطمہ ،ہما ،نمرا اور نیہا کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ40سالہ فہد ولد نامعلوم شدید زخمی ہے ۔واقعہ میں زخمی ہونے والی 32سالہ خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ایک مرد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بچیوں اور ماں کے گلے کٹے ہوئے ہیں، مکان کی پہلی منزل پر یہ واقعہ پیش آیا، نیچے موجود کرائے داروں کا کہنا ہے کہ اوپر مکان سے شور شرابے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو چھری کی مدد سے قتل کیا جس کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی اور خود کو زخمی کرلیا، جائے واردات سے آلہ قتل چھری برآمد ہوگیا ہے، کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ ئی ہیں اور مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ مقتولین کا خاندان اس علاقے میں پہلی منزل پر کرائے پر مقیم تھا، اب اس معاملے پر نیا موڑ آگیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ فواد نے بیرون ملک مقیم اپنے بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کوقتل کرنے جارہا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود بھائی نے کراچی میں موجود بھائی کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس نے اپنی اہلیہ کو فون کرکے اطلاع دی، خاتون کے پہنچنے تک فواد کارروائی کرچکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچیاں اسکول سے آکر سو رہیں تھیں،فواد کی اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں