میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
ہم کسی اتحاد یا انضمام کا حصہ نہیں بنیں گے، آفاق احمد

ہم کسی اتحاد یا انضمام کا حصہ نہیں بنیں گے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم کسی اتحاد یا انضمام کا حصہ نہیں بنیں گے،لیکن عوامی مسائل پر ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، ایم کیو ایم کے انضمام کے حوالے سے عامر خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ گورنرسندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کے دھڑوں کو متحد کرنے کی کوشش کی، میں نے کامران ٹیسوری کو بتایاکہ میرا کبھی متحدہ سے تعلق نہیں رہا، گورنر پر واضح کردیا کہ میں کسی انضمام یا اتحاد کا حصہ بننے کیلئے تیار نہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ میرے اور متحدہ کے نظریات مختلف ہیں، وہ قومی سیاست کرتے ہیں اور میں لسانی بنیاد پر اپنی سیاست کرتا ہوں اس لیے میرا متحدہ سے کوئی تعلق بنتا نہیں ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ اگر سمجھتی ہے کہ ان کے معاملات حل نہیں ہورہے تو انہیں کھل کر بات کرنی چاہئے، پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں پر بات نہیں سن رہی تو متحدہ کو وفاقی حکومت سے بات کرنی چاہئے اور وفاق بھی مداخلت نہیں کرتا تو ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہروں بالخصوص کراچی میں بھرتیوں میں متعصبانہ رویہ اختیار کیا جارہا ہے، کراچی میں پولیس اور جرائم پیشہ دونوں غیرمقامی ہوں تو کیسے امن قائم ہوسکتا ہے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں