میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
کراچی، سال 2022 میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیٹیوں میں ہوش ربا اضافہ

کراچی، سال 2022 میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیٹیوں میں ہوش ربا اضافہ

جرات ڈیسک
اتوار, ۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہرِ قائد کراچی سال 2022 میں ڈکیٹوں کا گڑھ بن کر ابھرا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں گزشتہ سال کے مقابلے 7 اعشاریہ 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر کراچی میں جرائم میں 15 اعشاریہ 74 فیصد کمی ہوئی، گھروں میں ہونے والی ڈکیٹیوں میں 14 اعشاریہ 78 فیصد کمی ہوئی، جبکہ گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 35 اعشاریہ 72 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ پولیس کے مطابق سال 2022 میں مجموعی طور پر 38 ہزار 286 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 294 اشتہاری اور 2937 مفرور شامل ہیں۔ سال 2022 میں ملزمان اور پولیس کے درمیان 889 مقابلے ہوئے، 1039 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 129 ملزمان ہلاک ہوئے۔اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 110 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے 6946 مختلف اقسام کا اسلحہ اور 90 ہینڈ گرینیڈز برآمد کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق منشیات کے خلاف مہم میں 8632 ملزمان گرفتار ہوئے، جبکہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف 362 مقدمات درج کرکے1817 کو گرفتار کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں