ایران اپنے مسائل پر دھیان دے، طالبان کا خواتین کے معاملہ پر تنقید کا جواب
جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
افغانستان میں خواتین کی تعلیم کو روکنے پر ایرانی حکومت کی تنقید کے جواب میں طالبان کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جواب دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے کہا کہ ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ اپنے ملک میں احتجاج کرنے والی خواتین کو قائل کریں اور ہمدردی کے نام پر اپنے ملک کے اندرونی مسائل توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے افغان یونیورسٹیوں میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کی خبریں شائع ہونے پر افسوس کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب مہسا امینی کے قتل کی وجہ سے شروع ہونے والی عوامی بغاوت میں خود ایرانی حکام خواتین اور طالب علموں پر پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنانے میں ملوث ہیں۔