میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خطے میں خطرناک ہتھیاروں کاپھیلائو،پاکستان کااظہارتشویش

خطے میں خطرناک ہتھیاروں کاپھیلائو،پاکستان کااظہارتشویش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیوکلیئر سیکیورٹی کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی(این سی اے) کا 25واں اجلاس ہوا، اجلاس ا سٹرٹیجک پلان ڈویژن کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی شرکت کی ۔اعلامیے کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد اور پاکستان کے تزویراتی اثاثوں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی اقدامات پر اظہاراطمینان کیا۔نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے،جو نیوکلیئرسیکیورٹی کی بہتری کیلئے کردار ادا کرتا رہیگا۔اعلامیے کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی کو خطے میں جاری تنازعات پربھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر شرکا نے روایتی اور اسٹریٹجک سطح پر بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔این سی اے کا اعلامیہ میں کہنا تھا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلا وکو بہتربنانے کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔این سی اے نے پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں کی رفتارپربھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تربیت کے اعلی معیار، اسٹریٹجک فورسزکی آپریشنل تیاریوں کوبھی سراہا جبکہ مقاصدکے حصول میں کوشش کرنے وا لے سائنس دانوں اور انجینئرز کی تعریف بھی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں