اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ
جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری الرٹ میں ایک مقامی ہوٹل میں امریکی شہریوں پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی شہری اور امریکی ملازمین مقامی ہوٹل میں جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ چھٹیوں کے دوران ممکنہ طور پر امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔اسلام آباد میں ریڈ الرٹ کے تناظر میں امریکی سفارت خانے نے اپنے عملے کو ضرورت کے بغیرسفر نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔