میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں سرچ آپریشن کے دور ان دھماکا، کیپٹن سمیت پانچ اہلکار شہید

بلوچستان میں سرچ آپریشن کے دور ان دھماکا، کیپٹن سمیت پانچ اہلکار شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے کیپٹن سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاعات پر کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دشمن عناصرکی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کوسبوتاڑ نہیں کرسکتیں، سکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں