میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ عربین کی رہائشیوں سے گیس بلز کی ناجائز وصولی، اوگرا کا اعتراف

صائمہ عربین کی رہائشیوں سے گیس بلز کی ناجائز وصولی، اوگرا کا اعتراف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اوگرا نے ذیشان ذکی کی جانب سے صائمہ عربین ولاز میںرہائشیوں سے گیس بلز کی وصولی کا اعتراف کرلیا، صائمہ بلڈرز نے 3 ہزار میٹر ز کے ذریعے خود بلزبنا کر 3 سال تک کروڑوں روپے وصول کر لیے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز نے گڈاپ کی دیہہ جام چکرو تپو منگھوپیر میںصائمہ عربین ولا ز رہائشی اسکیم سال 2009 میں شروع کی جو کہ سال 2014 میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن رہائشی اسکیم کے مکینوں کے مطابق اسکیم میں بنیادی سہولیات کا تاحال فقدان ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صائمہ عربین ولاز کوبلک گیس کنکشن فراہم کیا گیا، صائمہ بلڈرز نے ایس ایس جی سی ایل کو 6 لاکھ 42 ہزار روپے ادا کیے، صائمہ بلڈر کی جانب سے ایک کروڑ 95لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد صائمہ بلڈرز کو گیس کے 4 ہزار میٹرز فروخت کیے گئے، گیس جاری کرنے کی منظوری ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل اسد مصطفی نے دی ، 24 جولائی 2019کو گیس سپلائی شروع کی گئی، رہائشی اسکیم میں گیس سپلائی شروع ہونے کے بعد صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی چاندی ہوگئی، صائمہ بلڈرز کی انتظامیہ نے اوگرا، سوئی سدرن گیس کمپنی کے قواعد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم کرلیا، صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے حکام سے منظوری کے علاوہ ہی نیٹ ورک کے ذریعے حد سے زیادہ بلنگ کرنے سے صائمہ بلڈرز نے اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 23 (1)(d) کی خلاف ورزی کی،لائسنس یافتہ کسی بھی ہول سیل صارف کو بل یا دوسری شکل میں قدرتی گیس کی فراہمی کا معاہد ہ نہیں کرے گا۔ دوسری جانب صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز نے جولائی 2019 ء میں گیس بلنگ شروع کرنے کے بعد 3 سال تک صائمہ عربین ولاز کے مکینوں سے گیس بلز کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیے، بلز کی وصولی 3ہزار 2سو 60 میٹرز کے ذریعے کی گئی، گیس میٹرز پر سوئی سدرن گیس کمپنی کا لوگولگا رہا لیکن ایس ایس جی سی ایل میں گیس میٹرز یا ان کو استعمال کرنے والوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے ہزاروں مکینوں سے وصول کیے گئے کروڑوں روپے کا کوئی ریکارڈ سوئی سدرن گیس کمپنی میں جمع نہیں کروایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں