میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
25کروڑآبادی میں عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے ؟چیف جسٹس

25کروڑآبادی میں عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے ؟چیف جسٹس

ویب ڈیسک
منگل, ۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے نیب قانون میں ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ عمران خان کے سوا کسی اور سیاسی جماعت یا شہری نے نیب ترامیم کو چیلنج نہیں کیا۔ پاکستان کی پچیس کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟ یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ کوئی سب کچھ لوٹ کر گھر بیٹھ جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں نیب قانون میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ پٹیشنر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں حکومتی عہدیداروں کے احتساب کا حکم ہے۔ اسلام کے مطابق کسی بھی ملک میں ہونے والی ناانصافی کا ذمہ دار حکمران ہوتا ہے۔ اگر نیب ترامیم کے خلاف درخواست کی بنیاد ٹھوس نہیں تو عدالت خارج کر دے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا آپ کہتے ہیں نیب ترامیم ملکی قانون کے ڈھانچے کو کمزور کر رہی ہیں مگر اب تک عدالت کو یہ نہیں بتایا کہ نیب ترامیم کون سے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں احتساب ہونا چاہئے۔ سوال یہ ہے کہ ملک میں احتساب کے عمل کو یقینی کس نے بنانا ہے؟ وکیل خواجہ حارث بولے احتساب کے عمل کو یقینی بنانے والے خود اس سے استثنیٰ حاصل نہیں کر سکتے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا نیب ترامیم سے چھوٹ جانے والے کسی اور قانون کے تحت مجرم ضرور ہوں گے۔ ممکن ہے نیب کے علاوہ جو قانون کرپشن پر لاگو ہوتا ہے وہ کمزور ہو، سپریم کورٹ آخر کس اختیار کے تحت بنیادی حقوق کی بنیاد پر احتساب کا سخت قانون بنانے کا حکم دے؟ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں