میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈکپ: سعودی عرب کو دوسرے میچ میں پولینڈ سے شکست

ورلڈکپ: سعودی عرب کو دوسرے میچ میں پولینڈ سے شکست

جرات ڈیسک
هفته, ۲۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

فٹبال ورلڈ کپ میں سعودی عرب اپنے دوسرے میچ میں پولینڈ کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔ قطر میں جاری ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0ـ2 سے شکست دی۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ پولینڈ کی جانب سے پیوتر زیلِنسکی نے 39 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو روبرٹ لیوینڈوسکی نے 82 ویں منٹ میں دْگنا کر دیا۔ گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر پولینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سعودی عرب 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے اپنے پہلے میچ میں فیورٹ ارجنٹائن کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں