ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے ایف آئی اے کی طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا
شیئر کریں
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی طلبی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کررکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جب کہ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔ایف آئی اے کے 7 نومبر کو طلبی کے نوٹس کو عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان نے ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے۔قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے بھی پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنر عمران اسماعیل اور دیگر کی درخواستوں پر ایف ا?ئی اے کو انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔