کراچی میں گیس کے بڑے بحران کاخدشہ
شیئر کریں
ایس ایس جی سی نے موسم سرما میں کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس جی سی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں گیس کی طلب1250ایم ایم سی ایف ڈی اور سپلائی831ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایس جی سی کو 5 سوایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کاسامناہے ، جس کے باعث سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوجائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گیس لیکج اور چوری یو ایف جی 19 فی صد تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ چوری 15 فی صد تھی، کراچی شہر میں گیس چوری اور لیکج میں ہر سال تقریبا ایک فی صد اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں موسم سرما سے قبل گیس چوری اور لیکج نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، ایک فیصد یو ایف جی بڑھنے سے کمپنی کو دو سے ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق گیس چوری، لائنوں میں پانی اور لیکج سے ایس ایس جی سی کی یومیہ 200 ایم ایم سی سی ایف ڈی گیس ضائع ہو جاتی ہے، رواں سال جولائی سے ستمبر تک 14 عشاریہ 8 بی سی ایف گیس چوری اور لیکج رپورٹ ہوئی ہے۔