میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 رینجرز اہلکار زخمی

کراچی ، نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 رینجرز اہلکار زخمی

جرات ڈیسک
بدھ, ۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رینجرز اہلکار ملیر میں چیکنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار رینجرز کے اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کے دونوں اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمی اہل کاروں کی شناخت رمضان اور شاہد کے ناموں سے کی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں