میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاک ڈاؤن کے مسئلے پر تاجر تنظیموں کا اتحاد پارہ پارہ

لاک ڈاؤن کے مسئلے پر تاجر تنظیموں کا اتحاد پارہ پارہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاک ڈاؤن کے مسئلے نے تاجر تنظیموں کے اتحاد کو پارہ پارہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اگرچہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور کل سے دُکانیں کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے، مگر عملاً تاجر رہنماواضح طور پر تقسیم ہوگئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان ، جمیل پراچہ اور شرجیل گوپلانی ان دنوں تاجر حلقوں میںانتہائی نفرت کا نشانا بنے ہوئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق کیڈا کے محمد رضوان نے ابتدا میں کراچی میں لاک ڈاؤن کے خلاف تاجروں کو منظم کر نے میںاہم کردار ادا کیا اور تاجروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے خلاف ایک متفقہ موقف اختیار کرنے کے بعد اچانک اُن کی صفوں میںتقسیم پیدا کرنے کا باعث بن گئے۔ اطلاعات کے مطابق کیڈا کے صد رمحمد رضوان نے مختلف چھوٹے بڑے تاجروں کو اپنے ساتھ ملا کر سندھ حکومت کے خلاف ایک مضبوط فضا قائم کی۔ یہاں تک کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف مختلف آڈیو پیغامات بھی پھیلائے۔ جب ان پیغامات اور تاجروںکے لاک ڈاؤن کے خلا ف ایک مضبوط اتحاد نے جنم لیا اور سندھ حکومت کے خلاف تاجر متحدہ طور پر ایک تحریک چلانے کو تیار ہوگئے تو اچانک ایم رضوان دیگر دو تاجر رہنماؤں شرجیل گوپلانی اور جمیل پراچہ کو اپنے ساتھ ملا کر اس اتحاد سے غائب ہوگئے اور ایک پیغام کے ذریعے وزیراعلیٰ کے خلا ف آڈیو پیغامات سے بھی لاتعلقی کا اعلان کیا۔ دیگر تاجر تنظیموں کے رہنما ایم رضوان پر مبینہ طور پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ اُنہوں نے خاموشی سے سندھ حکومت کے ساتھ معاملات طے کرلیے۔ تاجر تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایم رضوان نے اتحاد میں شامل دیگر تاجر رہنماؤں سے کسی قسم کی مشاورت کیے بغیر اور کسی کے اطلاع میں لائے بغیر خاموشی سے مارکیٹیں کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کرنے کے نام پر خود کو تاجر اتحاد کی صفوں سے الگ کرلیا۔ واضح رہے کہ ایم رضوان پرپہلے بھی مختلف تاجروں کے اتحادی پلیٹ فارم میں اسی طرح دراڑیں ڈالنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ دریں اثناء کراچی چیمبر آف کامرس کے منیجنگ کمیٹی کے ایک عہدیدارحفیظ انیس سے نمائندہ جرأت نے رابطہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کے سی سی آئی آخر تاجر تنظیموں کے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کا ساتھ کیوں نہیں دے رہا تو اُنہوں نے کہا کہ ہماری سمجھ میں یہ نہیں آرہا کہ ان چھوٹے تاجروں میںاصل تاجر رہنما کون ہیں؟اُنہوں نے کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا کی رہائی کے لیے میری ذاتی کاوشوں کا پتہ چل جانے پر مجھے کراچی چیمبر آف کامرس سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا، جبکہ سب سے زیادہ لاک ڈاؤن کے خلاف شور کرنے والے عتیق میر، ایم رضوان، شرجیل گوپلانی ، جمیل پراچہ ، حبیب شیخ اور محمود حامد منظر سے ہی غائب ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں