میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کپتان کا آخری رائونڈکھیلنے کافیصلہ ، قوم حتمی کال کاانتظارکرے ،عمران خان

کپتان کا آخری رائونڈکھیلنے کافیصلہ ، قوم حتمی کال کاانتظارکرے ،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت کے خلاف آخری رائونڈکھیلنے کافیصلہ کرلیا،انھوں نے کہا ہے کہ طاقتوراورکمزورکے لیے الگ قانون ہوتو قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی۔ اس ظلم کے خلاف نکلنے کے لیے قوم کو جلد کال دوں گا اور جب کال دوں گا تو اس کے بعد کوئی واپسی نہیں ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آیا تو سیمینار میں تھا مگر یہاں تو جلسہ ہو گیا۔ نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں اور تعلیم جتنی بہتر ہو گی اتنے ہی بہترین لیڈر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں چوروں کو این آر او دیا جا رہا ہے۔ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون ہو تو قوم کبھی ترقی نہیں کرتی۔ جس ملک میں انصاف نہیں ہوتا وہاں غربت ہوجاتی ہے اور مریم نواز نے کہا لندن میں کیا میری تو پاکستان میں بھی جائیداد نہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں بدترین مہنگائی ہے، قوم نیچے جا رہی ہے، بڑے بڑے ڈاکو ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے، ان چوروں کو این آراو دیا جارہا ہے جن کے اربوں روپے کے لندن میں فلیٹس ہیں، یہ ملک کو لوٹتے ہیں، بھاگ جاتے ہیں اور ڈیل کرکے دوبارہ آجاتے ہیں، ایسے چوروں کو یوں ہی بری کیا جاتا رہا تو یہ آپ کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے، آنے والے دنوں میں تباہی کا راستہ آپ کے سامنے آرہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ 1100 ارب روپے کی چوری بھی معاف کی جا رہی ہے، انہوں نے اپنے لیے قانون بنایا ہے باہر سے آئی معلومات قابل قبول نہیں، آپ کے پیسے باہر لندن یا آف شور میں پڑے تھے تو آمدن میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی آمدنی بڑھے تو اسی کی ذمے داری ہوتی ہے کہ بتائے پیسے کہاں سے آئے؟ لیکن انہوں نے اس قانون کو بھی تبدیل کردیا، نیب کو کہہ رہے ہیں تم ثابت کرو، یہ پاکستانیوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ڈاکا مارنا ہے تو بڑا ڈاکا مارو، کیونکہ بڑے ڈاکو آزاد اور چھوٹے چور پکڑے جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ پچھلے 5 ماہ میں جب سے یہ حکومت آئی ہے روپیہ 33 فیصد گرگیا ہے، قوم پر جو ڈاکا ڈالا جا رہا ہے یہ میں کبھی برداشت نہیں کروں گا، مجھے اکیلے بھی نکلنا پڑے تو میں ان کے خلاف نکلوں گا، مجھے کسی چیز کا خوف نہیں نہ جیل کا خوف ہے نہ اپنی جان کا، عوام کو بھی خوف نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ کلمہ پڑھنے والے اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتے، آپ نے ہمیشہ انصاف کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم آفس سے جو آڈیو لیکس ہوئی ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پیٹ ابھی بھی نہیں بھرے ہیں، مریم داماد کیلیے پیسہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور شہبازشریف کہہ رہا ہے فکر نہ کرو اسحاق ڈار آئے گا تو پیسے بن جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ جب ڈاکو گھر کو لوٹ رہے ہوں تو چوکیدار کیسے نیوٹرل رہے گا؟ جب بھی کوئی کہے کہ وہ غیر سیاسی ہے تو سمجھ جانا کہ وہ جانور ہے، اگر آپ کو سوشل میڈیا اور ٹی وی چینل کو بند کرنا ہے تو ملک کے مفاد کا تحفظ کون کرے گا؟سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے روپیہ 33 فیصد گرا ہے، جن کے پیسے ملک میں ہیں اس میں کمی آئی جب کہ باہر والوں کی دولت میں اضافہ ہوا ہے، ساری قوم کو تیار کررہا ہوں اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف کال دے رہا ہوں، اگر مجھے اکیلے بھی نکلنا پڑا تو نکلوں گا، مجھے کسی چیز کا خوف نہیں اور نہ ہی جیل کا اور نہ ہی اپنی جان کا لیکن میں ان چوروں کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ جب میں احتجاج کی کال دوں گا تو اس کے بعد واپسی نہیں ہوگی، ایڈورڈز کالج آپ میلو اور ڈیزل کو بھی دعوت دیں اور ڈیزل سے پوچھیں کہ تم برائی کے ساتھ کیسے کھڑے ہوگئے؟ میلو سے بھی پوچھیں کہ آپ کے بڑے تو باچا خان تھے آپ کہاں ایک ڈاکو کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں