میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات رکوانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات رکوانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایکشن لینے کے لیے نو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا
کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے آئی جی سندھ ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس بی سی اے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے کے لیے نو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیزی سے بڑھتی غیر قانونی تعمیرات کا معاملے پر ایس بی سی اے نے غیر قانونی تعمیرات کو رکوانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے کے لیے نو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے آئی جی سندھ ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، کمیٹی وزیر بلدیات کے ماتحت کام کرے گی۔کمیٹی تمام انہدامی کاروائیوں کی رپورٹ وزیر بلدیات کو براہ راست پیش کرے گی جبکہ شہر کے کسی بھی حصے میں تعمیرات کو رکوانے، غیر قانونی تعمیرات کی مانیٹرنگ اور سیل کرنے کے اقدامات کرے گی۔کمیٹی کے چیئرمین ڈائریکریکٹر جنرل ایس بی سی اے ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ڈائریکٹر ڈیمیولیشن ،متعلقہ اضلاع کے ڈٓائریکٹر، ڈٓائریکٹر ویجلینس ،ڈائریکٹر کمپلین سیل،پبلک ریلیشن آفیسر ، ڈٓائریکٹر لیگل،اسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں