میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی ٹیلی تھون مہم میں 5 ارب سے زائد رقم جمع‘

عمران خان کی ٹیلی تھون مہم میں 5 ارب سے زائد رقم جمع‘

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں


2010 کے سیلاب میں قوم کو متاثرین کی مدد کرتے دیکھا ، اب بھی مشکل گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی
جوفنڈزملیں گے انھیں ثانیہ نشترکی سربراہی میں خرچ کیاجائے گا،ہم کنٹرول بنارہے ہیں جس کے ذریعے رضاکاروں کوگائیڈکریںگے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں 5 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں سیاست دان، فنکاروں اور معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، سابق کرکٹر انضمام الحق، اداکارہ عتیقہ اوڈھو، حمزہ علی عباسی، جاوید شیخ، شان شاہد، رائٹر خلیل الرحمان قمر ودیگر شامل تھے۔عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں بہت بڑا امتحان ہے سیلاب کی وجہ سے پوراملک متاثر ہے اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان مل کراس امتحان کاسامنا کرے ،عمران خان نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ہمارے نوجوان رضاکار فورس میں شامل ہوں اور متاثرین کی مدد کریں۔انہوں نے بتایا کہ ہم ایک کنٹرول روم بنا رہے ہیں جس کے ذریعے رضاکاروں کو گائیڈ کریں گے اور ڈائریکشن دیں گے تاکہ رضاکارمتاثرہ لوگوں تک پہنچیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کی اطلاعات ہیں کہ ایک ہزارسے زائد اموات ہوئیں جبکہ سیلاب سے مالی طور پر تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ایک ہزار ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں قوم کو متاثرین کی مدد کرتے ہوئے دیکھا ہے اب بھی مشکل گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی بھرپور مدد کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ جو بھی فنڈز ملیں گے اسے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں خرچ کیا جائے گا ہمارا مقصد ہے کہ جتنے بھی فنڈز جمع ہوں گے سیلاب متاثرین پر خرچ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں