میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات

9 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایف بی آر نے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے والی مزید 6 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا، مقامی کمپنی کے مالک سمیت مزید 10 افراد کو نامزد
منی لانڈرنگ الزام میں معذور شخص نواب زمان کوایک ماہ قبل گرفتارکیاگیا،اہم گرفتاری کیلئے ایف بی آر کی ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد روانہ ہو گئیں
اسلام آباد(بیورورپورٹ)نو ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات۔ اہم گرفتاری کیلئے ایف بی آر کی ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق نو ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مقامی کمپنی کے مالک سمیت مزید 10 افراد کو نامزد کر دیا منی لانڈرنگ کے الزام میں معذور شخص نواب زمان کوایک ماہ قبل گرفتارکیاگیا۔منی لانڈرنگ کیلئے کمپنی مالکان نے معذور شخص کے نام پرجعلی کمپنی بنائی تھی۔ ایف بی آر حکام نے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے والی مزید 6 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی مالک کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں