میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی فنڈنگ کی ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں تحقیقات کریں گی‘رانا ثناء

پی ٹی آئی فنڈنگ کی ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں تحقیقات کریں گی‘رانا ثناء

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ ایڈونچر کی کوشش کرتے تو ناکام رہتے۔پی ٹی آئی فنڈنگ کی ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں تحقیقات کریں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میری تجویز تھی کہ انہیں طاقت سے روکنا چاہیے، میری تجویز منظور ہوئی۔ اگر یہ ایڈونچر کی کوشش کرتے تو ناکام رہتے، اگر وہاں کچھ بھی ہوتا تو اس کے ذمیدار یہ لوگ ہوتے۔ تحریک انصاف نے نادرا چوک پر احتجاج کا کہا، ہم نے تحریری طور پر منع کردیا، ہم نے تحریک انصاف کو پارک ایف 9 پر احتجاج کی تحریری اجازت دی۔ اگر ریڈ زون میں احتجاج ہوتا تو لاٹھی چارج اور شیلنگ ہوتی، نقصان ہوتا تو اس کی ذمیداری عمران خان پر ہوتی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ہے، 2 روز بعد کابینہ ڈکلیئریشن سپریم کورٹ
بھیجنے کی باضابطہ منظوری دے گی۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں تحقیقات کریں گی، منی لانڈرنگ، جعلسازی سے متعلق ایف آئی اے اور دیگر ادارے کارروائی کریں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی قصور وار پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، عارف علوی کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں فارن ایڈڈ پارٹی کا ثبوت موجود ہے، یہ انکار نہیں کرسکتے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2022 تک بھی بہت کچھ ہوا، تحقیقات ہوں گی تو بہت کچھ سامنے آئے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے کمیٹی میں بابر یعقوب کا نام دیا گیا، بحث مباحثہ ہوا، 2018 کے الیکشن میں بابر یعقوب سیکریٹری الیکشن کمیشن تھے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا کہ دوسرا نام لے آئیں، ہم نے 2018 کے الیکشن پر اعتراض کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں