میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل چورنگی پرسپراسٹورمیں آتشزدگی،ایک شخص جھلس کرجاں بحق

جیل چورنگی پرسپراسٹورمیں آتشزدگی،ایک شخص جھلس کرجاں بحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص سپر اسٹور کے اندر پھنس گیا تھا۔واضح رہے کہ کراچی کی جیل چورنگی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں قائم سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔پانچ گھنٹے گزرنے کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا جبکہ دھویں کے باعث ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے کیمیکل منگوالیا۔ادھرعینی شاہدین کے مطابق سپر اسٹور میں جونہی آگ لگی، تو سپر اسٹور کے عملے کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق آگ لگتے ہی ادارے کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کرنے کی بجائے اسٹور سے باہر آکر کھڑا ہوگیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے دستیاب آلات کی مدد سے ابتدائی طور پر آگ پر فوری قابو پایا جا سکتا تھا مگر مبینہ طور پر عملے نے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔اسٹور کے عملے کی جانب سے فائر بریگیڈ کو کال کر کے رسمی ذمہ داری پوری کی گئی، جب تک فائر ٹینڈڑ پہنچا آگ کافی حد تک پھیل چکی تھی۔حکام کے مطابق آگ مکمل طور پر بجھنے کے بعد اس سلسلے میں تحقیقات کی جائیں گی۔دوسری جانب جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے، عمارت میں موجود 1 مریض کو نکال لیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 15 فائر ٹینڈر عمارت کی بیسمنٹ میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ شہر بھر سے فائر ٹینڈر بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کے کئی ٹینکرز روانہ کر دیئے ہیں جبکہ رینجرز کے جوان بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔پاک بحریہ بھی آگ بجھانے میں تعاون کر رہی ہے اور اس کا باوزر آگ بجھانے میں معاونت فرام کر رہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ سے متاثرہ کثیر المنزلہ عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آتشزدگی کا شکار عمارت کشمیر روڈ اور شہید ملت روڈ کے سنگم پر واقعے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں