میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی تحقیقات کرائیں گے ‘ اسحاق ڈار

ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی تحقیقات کرائیں گے ‘ اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کی تحقیقات کر انے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سیاسی حالات کی وجہ سے نہیں، اداروں اور افراد کے درمیان رابطوں کا فقدان، غلط فہمی اور مصنوعی اقدام تھا، میرے سمیت کوئی بھی فرد انفرادی طور پر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا حامل کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔گور نر اسٹیٹ بینک کا تقرر وزیر اعظم کی وطن واپسی پر کر دیا جائے گا،اسٹیٹ بینک کے پاس 16ارب ڈالر اور دیگر بینکوں کے پاس 5ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت میں ردوبدل کرنا حکومت کی کوئی ایسی پالیسی نہیں۔جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے فوراً اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جس میں ڈالر کی قیمت میں استحکام لانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جس میں فنانس سیکریٹری تھے، سیکریٹری فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر سرکاری عہدیداران کے علاوہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے سربراہان موجود تھے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے و فاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ چند ہی گھنٹوں میں ڈالر کی قیمت میں ساڑھے تین روپے کامصنوعی اضافہ ہوا، جو ہمارے لئے انتہائی حیران کن تھا۔ابتدائی طورپر تاثر ملاکہ شاید سیاسی صورتحال کے باعث اتار چڑھائو ہوا ہے، تاہم اس کی کوئی وجوہات نظر نہیں آئیں، پہلے میں نے سمجھا کہ سیاسی حالات کی وجہ سے افواہوں سے ایسا ہوا ہے، لیکن جب مزید تفصیلات جمع کیں تو فوری طورپر بینکوں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کافیصلہ کیا ، میری ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ اور اس کی گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں تقریب تھی، ورنہ میں خود کراچی چلا جاتا، تاہم اس کام میں ایک دن کی بھی تاخیر ملکی مفاد میں نہیں تھی۔ اسی وجہ سے فوری طورپر تمام بینکوں کے ذمہ داران کو یہاں بلایا ، اسٹیٹ بینک کے گورنر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے ڈپٹی گورنر بینکنگ کو بلایا، جبکہ اس کے ساتھ ہیڈ آف ٹریژری کوبلایا ، دو درجن کے قریب اداروں کے سربراہان آئے ،سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ یہ ملاقات بڑی مثبت رہی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں