میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میاں منشاء کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

میاں منشاء کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

معروف بزنس مین میاں منشا کا طیارہ نشاط حادثے سے بچ گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دورانِ پرواز طیارے میں فنی خرابی کا واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب طیارہ افغانستان کی حدود میں پہنچا۔ پائلٹ طیارہ افغانستان سے واپس لاہور ایئرپورٹ لے آیا، طیارے میں میاں منشا خود بھی سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔ واضح رہے کہ میاں منشا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں