میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کادورہ کرنے والے ٹی وی اینکرکوبرطرف کردیا،مریم اورنگزیب

اسرائیل کادورہ کرنے والے ٹی وی اینکرکوبرطرف کردیا،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی ،فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور بابائے قوم قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے،پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پر سختی سے کاربند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کے استصواب رائے کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،دنیا دو ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کا ضامن تصور کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں، بیت المقدس دارالحکومت اور جغرافیائی وحدت کی حامل فلسطینی ریاست کا وعدہ پورا کیاجائے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین اور جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دیرینہ ترین امور ہیں جن کا حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ،ان دونوں مسائل کے منصفانہ حل تک دنیا میں پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین اور غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی ہرممکن حمایت جاری رکھیں گے ۔ وزیراطلاعا ت و نشریات نے کہاکہ سستی سیاسی شہرت کے لئے ہر منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیا ل کریں ،دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو ٹرمینیٹ اور آف ائیر کردیاگیا ہے ،مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں