میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی آئین کے مطابق کریں گے، وزیر اعظم

پاک فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی آئین کے مطابق کریں گے، وزیر اعظم

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کریں گے، فوج قومی ادارہ ہے اس کے خلاف پروپیگنڈہ برداشت نہیں کیا جائیگا، خواہش تھی تحریک انصاف کے اراکین استعفے نہ دیتے، اب قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، عمران حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا، معیشت کی حالت گھمبیر ہے حالت بیان نہیں کی جا سکتی ، صحت مندانہ احتساب ضروری ہے ، انتقام لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، قانون اپنا راستہ اختیار کریگا، امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں، چین اور سعودیہ کے ساتھ دوستی پر فخر ہے ، ہر مشکل مرحلے میں دونوں ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا ،افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں میں امن ہوگا۔ وہ منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی استعفے نہ دیتی تاہم وہ اب استعفیٰ دے چکے ہیں، اب قواعد کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ دورہ سعودی عرب سے متعلق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات ہو گی۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے ، ہر مشکل مرحلے میں دونوں ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں میں امن ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا ہے،عمران خان ملک کا دیوالیہ کرگیا ہے، بے روز گاری اور مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے بحران سامنے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی حالت گھمبیر ہے حالت بیان نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر ایندھن منوایا جاتا تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی ،ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ دس کلو آٹے کا تھیلا چار سو روپے میں مل رہا ہے ، یوٹیلٹی اسٹورز اور رمضان بازار میں چینی ستر روپے فی کلو مل رہی ہے ، گزشتہ حکومت کام کرسکتی تھی تاہم اس نے صرف شور مچایا۔شہباز شریف نے کہا کہ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح تھا، این ایس سی کی اعلامیے کی پنچ لائن یہ تھی کی سازش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس اب جمہوری ہاؤس بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتقام کا لفظ ہماری ڈکشنری لغت میں نہیں ہے ، لیکن قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ایک سوا ل پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج قومی ادارہ ہے اس کے خلاف پروپیگنڈہ کسی صورت بر داشت نہیں کیا جائیگا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفارمز پر بات کیلئے تحریک انصاف پارلیمنٹ میں آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں