پی ٹی آئی احتجاج ،الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کیلئے افسران کو ذمہ داری سونپ دی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے لیے افسران کو ذمہ داری سونپ دی جس کے مطابق الیکشن کمیشن سیکر ٹریٹ جانے کے لیے صرف دو انٹری پوائنٹ مارگلہ روڈ اور سرینا چوک استعمال ہوں گے ۔جاری کردی سرکلر کے مطابق مختلف پوانٹس پر 14 سینئر افسران سیکیورتی کیمعاملات پر نظر رکھیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے سامنے گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔سرکلر کے مطابق کوئی افسر بھی دفتری کارڈ کے بغیر سیکریٹریٹ میں داخل نہیں ہو سکے گا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اپنے دفاتر سے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن سیکیورٹی کے تمام صورتحال پر نظر رکھیں گے ۔