میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مویشیوں میں جلدی بیماری ،گوشت ،دودھ انسانوں کومتاثرکرنے لگا

مویشیوں میں جلدی بیماری ،گوشت ،دودھ انسانوں کومتاثرکرنے لگا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی سمیت سندھ کے مویشیوں میں پھیلنے والی لمپی بیماری اب تک 54 جانوروں کو ہلاک کر چکی ہے۔سندھ حکومت نے مویشیوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے جانوروں کی نقل و حرکت کو بھی روکا جائے گا۔محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق صوبے میں اب تک 20 ہزار 250 جانوروں میں یہ بیماری پائی گئی ہے۔ لمپی اسکن ڈیزیز سے اب تک 54 جانوروں کی اموات ہوئی ہیں۔ جانوروں میں اموات کا تناسب 0.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔صوبے بھر میں 4751 جانور بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر لائیو اسٹاک امداد پتافی نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لمپی اسکن ایک وائرس ہے جوجانوروں کو بیمار کررہا ہے۔جب یہ بیماری آتی ہے اسکے بعد جانور کسی بھی قسم کے دودھ دینے اور کھانے کے قابل نہیں رہتا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اسکا پہلا کیس نومبر 2021میں آیا تھا۔مچھروں مکھیوں سییہ بیماری پھیلتی ہے۔یورپ افریقہ میں یہ بیماری 100سالوں سے تھی اب یہ ہماریپاس آئی ہے۔ جانوروں کی اموات کی شرح صرف اعشاریہ 3فیصد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں جلد ازجلد اسکی ویکسین منگوائی جائے۔مچھروں کیلئے اب اسپریکرکے ہم اس پر قابو پاسکتیہیں۔اب میونسپل ڈیپارٹمنٹ سے اسپرے باڑوں میں کیے جائینگے۔فارمرز اس معاملے میں حکومت سے تعاون کریں۔واضح رہے کہ لمپی بیماری یا کا پاکس، ایک وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے۔ یہ وائرس مکھی مچھروں اور دیگر حشرات کے ذریعے ایک جانور سے دوسرے جانور میں منتقل ہوتا ہے۔کا پاکس میں مبتلا جانور کو جسم پر چھالے نکلتے ہیں۔ بخار ہوتا ہے اور اس کی موت بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں نہیں پھیلتی۔ بیماری پر قابو پانے کے لیے جانوروں کی ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ ان کی جلد پر ادویات بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں