میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیر ستان،افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ،3فوجی جوان شہید

شمالی وزیر ستان،افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ،3فوجی جوان شہید

جرات ڈیسک
هفته, ۲۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں سرحد پارافغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے باعث پاک فوج کے3 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی سرحد کے اس پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے علاقے میں فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں 30سالہ حوالدار تیمور ،38سالہ نائیک شعیب اور24سالہ سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار تیمور کا تعلق جہلم، نائیک شعیب کا تعلق اٹک اور سپاہی ثاقب نواز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ توقع ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے پُرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور جوانوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں