میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس دینے کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس دینے کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے خوشخبری سامنے آگئی، ریٹائر ملازمین کو گروپ انشورنس دینے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی اپنی رپورٹ سندھ کابینہ میں پیش کرے گی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں سال 2016 سے ریٹائر ہونے والے لاکھوں سرکاری ملازمین اور اعلیٰ افسران گروپ انشورنس سے محروم ہیں، محکمہ خزانہ اور نجی انشورنس کمپنی کی تکرار کے باعث ریٹائر ہونے والے ملازمین کو مالی فائدہ نہ مل سکا، سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد حکومت سندھ نے ریٹائر ملازمین کو گروپ انشورنس دینے کیلئے اہم پیش رفت کی ہے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے پروونشل ویلفیئر بورڈ نمبر ایک اور پروونشل ویلفیئر بورڈ نمبر دو کے نام سے کمیٹیز قائم کردی ہیں۔ بورڈ نمبر ایک گریڈ 16 سے اوپر کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے انشورنس پر فیصلہ کرے گا، جبکہ ویلفیئر بورڈ نمبر 2 گریڈ ایک سے لے کر گریڈ 16 تک کے ملازمین کے گروپ انشورنس کی منظوری دے گا، کمیٹیز سال 2016 سے 2023 تک ریٹائر ہونے والے ملازمین کے گروپ انشورنس کا فیصلہ کرے گی،دونوں کمیٹیز کی سربراہ چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ ہونگے ، جبکہ سیکریٹری (جی اے)، سیکریٹری سروسز ، سیکریٹری خزانہ اور اکائونٹنٹ جنرل سندھ کمیٹیز میں ممبر کے طور پر کام کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹیز ریٹائر ہونے سرکاری ملازمین اور افسران کیلئے حکومت سندھ کی طرف سے طے کردہ انشورنس اور کمپنی کا بندوبست کریں گی ،کمیٹیز کو ریٹائر ملازمین کو گروپ انشورنس دینے کیلئے رقم کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹیز معاملے پر تفصیلی غور کے بعد ریٹائر ملازمین کو گروپ انشورنس دینے کا طریقہ کار طے کرے گی اور اپنی سفارشات سندھ کابینہ کو ارسال کرے گی، سندھ کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ خزانہ ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس دینے کیلئے رقم جاری کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں