انٹربینک میں ڈالر پھر1.93روپے مہنگا ، 186.36روپے کا ہو گیا
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 1.93روپے اضافے سے 186.36 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ تین روز میں ڈالر کی قدر میں 4.78 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، تین روز پہلے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 181.58 روپے تھی۔