میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھمکی آمیز خط اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو دکھانے کی منظوری

دھمکی آمیز خط اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو دکھانے کی منظوری

جرات ڈیسک
هفته, ۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو دکھانے کی منظوری دیدی ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، مراد سعید، شفقت محمود، شوکت ترین شریک و دیگر شریک ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خط ‘ڈی سائفر’ کرکے اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو دکھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال میں استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں