میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او لانڈھی زخمی، ملزمان فرار

فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او لانڈھی زخمی، ملزمان فرار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او لانڈھی زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او لانڈھی سعادت بٹ زخمی ہوگئے ، زخمی ایس ایچ او کو جناح ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتا ل انتظامیہ کے مطابق ایس ایچ او لانڈھی کو پیٹ سے اوپر سینے کے قریب دائیں جانب گولی لگی ، زخمی ایس ایچ او کا خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ ہے تاہم ان کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر چار کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈکیت لوٹ مار کررہے تھے ۔ ایس ایچ او پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچے توڈاکوئوں نے فائر کھول دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ ایس ایچ او سعادت بٹ کو حالت بہتر نہ ہونے پر آغا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقابلے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے چار نائن ایم ایم کے خول برآمد کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں