میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ،4جوان شہید

دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ،4جوان شہید

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش، فائرنگ کے تبادلے میں 4 پاکستانی سیکورٹی جوان شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی سیکورٹی جواب جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ موثر جوابی کاروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں حوالدار وجاہت عالم، سپاہی مقبول حیات، سپاہی ساجد عنایت اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں