اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی، 62فیصد عوام کی رائے
شیئر کریں
ملک کے 62فیصد عوام نے سروے میں کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی ،23فیصد کے مطابق کامیاب ہوگی،78فیصد نے بیروز گاری کو بڑا مسئلہ قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پلزکنسلٹنٹ کے زیر اہتمام یکم مارچ کو کئے گئے ایک عوامی سروے میں شہریوں سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے ؟جس کے جواب میں78فیصدافرادنے بیروزگاری،67فیصدنے افراط زر،28فیصد نے کم آمدن،25فیصد نے توانائی کی کمی،24فیصدنے کرپشن،12فیصد نے گیس ،چھ فیصد نے پانی کی کمی،چھ فیصدنے بے حیائی قرار دیا ۔ سروے میں شامل 80فیصد افرادنے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی، 13فیصد نے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرپائیگی،سات فیصد نے معلوم نہیں کا جواب دیا ۔سروے میں پوچھا گیا کہ کیا اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوپائیگی جس پر62فیصد نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،23فیصد نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائیگی 15فیصد نے معلوم نہیں میں جواب دیا ۔سروے میں پوچھا گیا کہ عمران خان کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان کی حکومت نے تاریخی ٹیکس جمع کیا ہے جس کی وجہ سے پیٹرول قیمتیں عالمی سطح پر بڑھنے کے باوجود ان کی حکومت پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کم کر رہی ہے جس پر 10فیصد نے مکمل جبکہ 42فیصد نے کسی حد تک اتفاق کیاجبکہ 43فیصد نے اسے غلط قرار دیا اورپانچ فیصد نے کہاکہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں ۔سروے میں پوچھے گئے ایک اور سوال پر 69فیصد عوا م نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے اپنی حالیہ تقریر میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیے گئے بڑے اقدامات سے ان کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑیگااورعام آدمی کے حالات جیسے تھے ویسے ہی رہیں گے ،25فیصد نے کہاکہ عام آدمی کیلئے حالات بہتر ہوجائیں گے جبکہ چھ فیصد نے کہاکہ معلوم نہیں۔