میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے ،مقبول احمد غیرقانونی تعمیرات کے سرپرست بن گئے

ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے ،مقبول احمد غیرقانونی تعمیرات کے سرپرست بن گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے مقبول احمد غیرقانونی تعمیرات کے سرپرست بن گئے، رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات جاری، شکایات کے باوجود مقبول احمد کارروائی سے گریزاں، لطیف آباد 6 نمبر غیرقانونی پیٹرول پمپ سمیت پلازہ کی تعمیر بھی جاری، تفصیلات کے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لطیف آباد مقبول احمد غیرقانونی تعمیرات کے سرپرست بن گئے ہیں، لطیف آباد کے رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں، ذرائع کے مطابق مقبول احمد گزشتہ کئی سال سے لطیف آباد سمیت سٹی میں مقرر رہے ہیں اور تمام تر تعمیرات ان کی زبانی اجازت پر کی جاتی ہیں، جبکہ بااثر ڈپٹی ڈائریکٹر کے آگے رینجل ڈائریکٹر سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی بے بس ہیں، لطیف آباد 5 نمبر میں رہائشی کالونی بلاک ڈی میں پلاٹ نمبر 10 پر غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیرات جاری ہے، جبکہ اس اسے آگے ہی پلازہ کی تعمیر بھی جاری ہے جس کی این او سی بھی نہیں لی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات جاری ہیں اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حیدرآباد کے افسران غیرقانونی تعمیرات کے سرپرست بن چکے ہیں، رہائشیوں کی سینکڑوں شکایات کے باوجود ایس بی سی اے نے چپ سادھ لی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں